بس میں سفر کے دوران دلائل الخیرات پڑھنا
سوال
دورانِ سفر پبلک بس میں کتاب "دلائل الخیرات" کی تلاوت کر سکتے ہیں!
جواب
سفر کے دوران ذکر واذکار کا اہتمام کرناچاہیے، لہذا سفر کے دوران ” دلائل الخیرات “ پڑھنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے، البتہ جس وقت دل جمعی اور یک سوئی میسر ہو اس وقت پڑھنا زیادہ بہتر ہے، اسی طرح اگر کوئی شخص کسی شیخ سے بیعت ہو اور انہوں نے اس کے لیے کوئی وقت تجویز کیا ہو تو اس کے بتائے ہوئے وقت پر ان اذکار کا اہتمام کرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

