لڑکی کا نام عنایہ زمان رکھنا
سوال
"عنایه زمان" لڑکی کا نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
"عنایہ " کے عربی زبان میں متعدد معانی آتے ہیں، جیسے: لطف و کرم ، مہربانی، توجہ، التفات، تحفہ اور عطیہ۔ اور "عنایہ زمان" کا معنی ہوا: زمانہ کا تحفہ، عطیہ، وغیرہ، یہ اس صورت میں جب کہ "زمان" کا لفظ بچی کے نام کا ہی حصہ ہو، اگر "زمان" بچی کے والد کا نام ہے، اور "عنایہ" کے ساتھ "زمان" کا اضافہ والد کے نام کی نسبت سے ہے، تو "زمان" کا معنٰی ملحوظ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے؛ بہرحال لڑکی کا نام ”عنایہ زمان “ رکھنا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

