کرپٹو کرنسی خریدنا
سوال
کیا بٹ کوائن یا کوئی بھی کرپٹو کرنسی خریدنا جائز ہے ؟
جواب
’’بٹ کوائن‘‘یا کسی بھی نام سے متعارف کرپٹو کرنسیوں کا معاملہ تاحال مشکوک ہے، اور تحقیق طلب ہے اور تاحال پاکستان میں اسے قانونی کرنسی کی حیثیت بھی حاصل نہیں ہے، اس لیے اس کی خرید و فروخت، نیز اس کے ذریعہ کاروبار کی کسی بھی شکل سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144206201319
تاریخ07-02-2021

