ماہی نام رکھنا
سوال
"ماہی" کا معنی کیا ہے،کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب
"ماہی " کا معنی ہے:
1- مچھلی ۔
2- زیر زمین وہ روایتی مچھلی جس کی نسبت خیال تھا کہ اس کی پشت پر ایک گائے اور اس گائے کے سینگ پر زمین قائم ہے ۔
3-(ہیئت) بارہ بُرجوں میں ایک بُرج کا نام جسے مچھلی کا ہم شکل خیال کیا جاتا ہے ، حوت ۔
(نور اللغات / جامع اللغات ، بحوالہ اردو لغت، تاریخی اصول پر)
اور اگر ماہی کا لفظ "ماہ" سے ہو، تو "ماہ" فارسی میں چاند کو کہتے ہیں، "ی" نسبت کے لیے ہوگی۔ یہ نام رکھنا گو جائز ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام رکھنا ہو تو صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

