نواسے کو زکات دینا
سوال
کیا نانا اپنے نواسے کو زکات دے سکتا ہے؟
جواب
زکات کی رقم اپنی فروع یعنی اپنی اولاد، پوتا، پوتی، نواسہ، نواسی کو نہیں دے سکتے۔
الدر مع الرد:
"ولا الی من بینھما ولاد." (الدر المختار)
إلی أصله و إن علا کأبویه و أجدادہ و جداته من قبلها و فرعه و إن سفل إلخ کأولاد الأولاد ... الخ
(رد المحتار باب المصرف ج ۲ ص ۸۶۔ط۔س۔ج۲ص۳۴۶)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144206201275
تاریخ06-02-2021

