بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سوتیلی والدہ کو زکات دینا جائز ہے

سوال

ایک آدمی کا  اپنے باپ کی منکوحہ کو  زکات  کی رقم دینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ  میں باپ کی  منکوحہ سے مذکورہ آدمی کی حقیقی والدہ مراد نہ ہو، بلکہ سوتیلی والدہ مراد ہو تو اس کا حکم یہ ہے کہ سوتیلی والدہ کو زکات دینا جائز ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 346):

"يجوز دفعها لزوجة أبيه وابنه وزوج ابنته تتارخانية."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206201268
تاریخ06-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں