EMOJI بھیجنا
سوال
واٹس ایپ میں ایموجی (Emoji) بھیجنا کیسا ہے ؟
جواب
موبائل وغیرہ میں استعمال ہونے والی ایموجیز (ایسی تصاویر جو کیفیت کے اظہار کے لیے ہوتی ہیں، ان ) میں سے بعض تصاویر ایسی ہیں جو نہ جاندار کی ہیں اور نہ جاندار کے مشابہ ہیں، جیسے: پھول، فروٹ، بیٹ بال وغیرہ، ان تصاویر کا استعمال درست ہے۔اسی طرح جو تصاویر جان دارکے چہرے کے علاوہ دیگر اعضاء (مثلاً:ہاتھ پاؤں) پر مشتمل ہوں ان کے استعمال کی بھی اجازت ہے، البتہ جو تصاویر جاندار کی ہوں اور تصویر کے حکم میں ہوں (مثلاً: چہرے کی ترجمانی کرنے والی تصاویر) ان کابھیجنا جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

