یاسرعرفات نام
سوال
"یاسر عرفات" نام میں "یاسر" تو ٹھیک ہے، لیکن "عرفات " ساتھ میں رکھنا کیسا ہے ؟
جواب
"یاسر" کے ساتھ "عرفات" ملا کر "یاسر عرفات" نام رکھنا درست ہے؛ کیوں کہ عرفات ’’حجازِ مقدس‘‘ کے مشہور میدان کا نام ہے، اور یہ معرفت و پہچان کے معنی میں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144206201257
تاریخ06-02-2021

