حیض کی حالت میں "اللہ اکبر" کا وظیفہ پڑھنا
سوال
اگر کوئی عورت (الله اکبر)کا ختم شروع کرے اور دورانِ ختم اس کاحیض هو جائے تو کیا ختم کو جاری رکھ سکتی هے ناپاکی کی حالت میں ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ عورت "اللہ اکبر" کی تسبیح پڑھ سکتی ہے؛ کیوں کہ حیض کی حالت میں تلاوت ممنوع ہے، تسبیحات نہیں۔
فتاوی شامی میں ہے:
" فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئاً من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به، كما قدمناه عن العيون لأبي الليث، وأن مفهومه أن ما ليس فيه معنى الدعاء كسورة أبي لهب لا يؤثر فيه قصد غير القرآنية".(1/293)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

