جمعہ کی دوسری (خطبہ والی) اذان کا جواب دینے اور اذان کے بعد دعا پڑھنے کا حکم
سوال
کیا خطبہ کی اذان کا جواب دینا اور اس اذان کے بعد دعا پڑھنا ضروری ہے ؟
جواب
جمعہ کی دوسری (خطبہ والی) اذان کا جواب دینا اور اذان کے بعد دعا پڑھنا ضروری نہیں ہے، بلکہ زبان سے جواب دینا یا دعا پڑھنا ہی درست نہیں ہے، ہاں! جمعہ کی دوسری اذان کا جواب دینا ہو اور دعا پڑھنی ہو تو دل ہی دل میں اذان کا جواب دے دیا جائے اور دل ہی دل میں اذان کے بعد دعا پڑھ لی جائے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 399)
’’ قال: وينبغي أن لا يجيب بلسانه اتفاقا في الأذان بين يدي الخطيب.‘‘
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

