مردہ بچے کی تدفین سے پہلے ناف کاٹنا
سوال
جو بچہ ماں کے پیٹ میں مردہ پیدا ہو اور اس کی ناف کے ساتھ جو گندگی رہتی ہے، کیا اس کو کاٹ کر دفنایاجاۓ یا بغیر کاٹ کر؟
جواب
جو بچہ ماں کے پیٹ سے مردہ پیدا ہو اس کو اس کی اپنی حالت میں ہی دفنا دیا جائے، اس کے جسم سے زائد چیزیں الگ کرنے کی اور کاٹنے کی ضرورت نہیں۔البتہ مردہ پیدا ہونے والے بچے کو بھی غسل دینا چاہیے، یعنی باقاعدہ مسنون غسل کا اہتمام کیے بغیر اسے نہلا دیا جائے، اس سے گندگی دور ہوجائے گی۔
الفتاوى الهندية (1/ 158)
"و لايسرح شعر الميت و لا لحيته و لايقصّ ظفره و لا شعره، كذا في الهداية. و لايقصّ شاربه و لاينتف إبطه و لايحلق شعر عانته، و يدفن بجميع ما كان عليه، كذا في محيط السرخسي."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

