بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ترگت، بمسی اور دوان نام رکھنے کا حکم

سوال

کیا ترگت، بمسی اور دوان نام رکھنا جائز ہے؟ ان ناموں کے معنی بھی بتا دیں!

جواب

کافی تلاش کے باوجود مذکورہ  نام  ہمارے ہاں کی متداول  زبانوں (عربی، اردو اور  فارسی ) میں  نہیں مل سکے؛ لہٰذا ان ناموں کے معانی جاننے سے بھی ہم قاصر ہیں، ممکن ہے کسی اور زبان کے الفاظ ہوں یا ان ناموں کے  تلفظ آپ نے صحیح طور پر نہ  لکھے ہوں ؛ لہٰذا جب ان الفاظ کے درست معانی معلوم نہیں ہیں تو یہ نام رکھنا بھی مناسب نہیں ہے؛ اس کے بجائے کوئی عربی نام یا انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم  کے ناموں میں سے انتخاب کرکے نام رکھا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206201155
تاریخ04-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں