بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فجر کی قضا میں فرض اور سنتوں کی ترتیب

سوال

جو بندہ نمازِ  فجر قضا پڑھے  تو ترتیب کیا ہو ؟پہلے سنت کی قضا پڑھے یا فرض کی ؟

جواب

 اگر  فجر کی نماز قضا  ہو جائے تو اسی دن زوال سے پہلے قضا کر نے کی صورت میں   فرض کے ساتھ سنتوں کی قضا بھی کرلیں، اور اگراس دن کے زوال کے بعد قضا کر رہے ہیں تو  صرف فرض کی قضا کریں گے، سنت نہیں پڑھیں گے، اسی دن زوال سے پہلے فجر کی قضا پڑھنے کی صورت میں پہلے دو رکعت سنت قضا کی نیت سے پڑھیں اور پھر اس کے بعد فرض کی قضا پڑھیں گے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 57):

"(ولا يقضيها إلا بطريق التبعية ل) قضاء (فرضها قبل الزوال لا بعده في الأصح)؛ لورود الخبر بقضائها في الوقت المهمل".

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206201146
تاریخ04-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں