زاہرہ نام رکھنا
سوال
کیا ’’زاہرہ‘‘ نام ٹھیک ہے؟ اور مجھے اس کا مطلب بھی بتا دیں۔ اور اس نام کے بارے میں یہ بھی بتا دیں کے اس نام کے اثرات کیسے ہیں؟
جواب
"زاہرہ" کے معنی حسین و جمیل، روشن و صاف کے ہیں، مذکورہ نام درست ہے، نیز معانی کے اعتبار سے تفاؤلًا (نیک فالی کے طور پر) اچھے اثرات کا باعث ہوگا، ان شاء اللہ۔
زاهِر : (معجم الغني) :
"(فاعل مِنْ زَهَرَ).
1- نَباتٌ زاهِرٌ : حَسَنٌ، جَميلٌ.
2- صَباحٌ زاهِرٌ : مُشْرِقٌ، صافٍ."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

