نماز کے دوران صف سے نکلنے والے کو راستہ دینا
سوال
زید نماز کے لیے پچھلی صف میں کھڑا ہو، اور آگےصف سے دوسرا آدمی باہر جاتا ہے، جس کی وجہ سے زید نے اس آدمی کو نماز ميں تھوڑا سا راستہ دیا ، کیااس سے زید کی نماز پر اثر پڑے گا یا نہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں زید کی نماز فاسد نہ ہوگی، بشرطیکہ راستہ دیتے ہوئے اس کا سینہ قبلے کی طرف سے نہ پھرا ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144206201097
تاریخ03-02-2021

