بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غیر صاحبِ نصاب بہن کو زکات دینا

سوال

اگر میری بہن صاحبِ  نصاب نہیں تو اس کو زکات دے سکتا ہوں؟

جواب

بہن کو نفلی صدقات دینا بہرصورت جائز ہے، اور اگر وہ سيد خاندان سے نهيں هے ، اور  صاحب نصاب  بھی نہیں  ہے ،  بلکہ مستحقِ زکات   ہے تو اسے صدقاتِ واجبہ (فدیہ، صدقہ فطر، کفارہ) اور زکات  دینا بھی جائز ہے،  بلکہ یہ زیادہ ثواب کا باعث ہے ؛ اس لیے کہ اس میں صلہ رحمی بھی ہے،  البتہ اگر بھائی پر بہن کا نفقہ لازم ہو تو  نفقہ کی مد میں زکات   کی ادائیگی  نہ  کی جائے ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206201072
تاریخ02-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں