بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بار بار تنگ کرنے والے کے لیے وظیفہ

سوال

اگر کوئی بار بار تنگ کرے تو اس کے خلاف سورہ توبہ کا ختم کیسے کریں گے؟ یا کوئی اور مشورہ آپ دے سکتے ہیں؟ 

جواب

سورہ توبہ کے ختم کا ہمیں علم نہیں، نہ ہی قرآنِ پاک اس مقصد کے لیے نازل کیا گیا ہے کہ دشمن کے خلاف اس کی کسی سورت کا ختم کیا جائے۔ ہاں اگر کوئی ناحق تنگ کر رہاہے تو اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے، لہٰذا بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ فرض نمازوں کا اہتمام کریں، فجر اور مغرب کی نماز کے بعد بسم اللہ کے ساتھ گیارہ مرتبہ سورۃ قریش پڑھ لیا کریں، اول و آخر درود شریف بھی پڑھ لیں، ان شاء اللہ ہر شریر کے شر سے جان مال کی حفاظت ہو گی۔  حدیثِ پاک میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو جب کسی دشمن کا اندیشہ ہوتا تھا تو  آپ  ﷺ   ’’اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِيْ نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ‘‘ پڑھا کرتے تھے۔

اسی طرح صبح و شام درج ذیل دعائیں ایک ایک مرتبہ پڑھنے کا اہتمام کریں:

1-  ’’أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللهِ الْعَظِیْمِ الَّذِيْ لَیْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ وَبِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ الَّتِيْ لَایُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَافَاجِرٌ، وَبِأَسْمَآءِ اللهِ الْحُسْنیٰ کُلِّهَا مَاعَلِمْتُ مِنْهَا وَمَالَمْ أَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَ‘‘.

2- ’’أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللهِ الْکَرِیْمِ وَبِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ اللَّاتِيْ لَایُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَافَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَایَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا، وَشَرِ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ وَشَرِّ مَا یَخْرُجُ مِنْهَا، وَمِنْ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ وَمِنْ طَوَارِقِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ إِلَّا طَارِقًا یَطْرُقُ بِخَیْرٍ یَارَحْمٰن‘‘.

فقط و الله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206201065
تاریخ02-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں