بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جس موبائل میں ویڈیوز اور تصاویر ہوں اس کو جیب میں رکھ کر نماز ادا کرنا

سوال

اگر جیب میں موبائل ہو،   اس میں تصویر یا ویڈیو موجود ہے،  فیس بک میں یا واٹس اَیپ میں،  اس کے ساتھ نماز درست ہے یا نہیں؟

جواب

جان دار کی ویڈیو اور تصویر  سازی  ناجائز ہے، ایسی ویڈیو اور تصویر موبائل میں محفوظ کرنا یا دیکھنا بھی  جائز  نہیں ہے۔ البتہ اگر نماز  کے دوران جیب میں  ایسا موبائل ہو  جس میں جان دار   کی ویڈیو یا تصویر ہو تو نماز ادا ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206201028
تاریخ02-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں