بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حق مہر ادا کرنے سے پہلے بیوی سے ملاقات کرنا

سوال

حق مہر اگر ادا نہ ہوا ہو تو بیوی سے ملاقات کر سکتے ہیں؟  ایجاب قبول ہو گیا ہے۔

جواب

اگر کسی شخص کا نکاح ہو گیا ہو  اور  رخصتی نہ ہوئی ہو  تو ایسے شخص کا اپنی منکوحہ سے ملاقات کرنا جائز ہوتا ہے، اگرچہ اب تک مہر نہ دیا ہو، مہر دینے سے قبل بھی منکوحہ سے ملاقات کرنا جائز ہے، البتہ باقاعدہ رخصتی سے پہلے اپنی منکوحہ سے  تنہائی میں ملنا  ہمارے  عرف و معاشرے میں معیوب سمجھاجاتاہے، اس لیے اس سے اجتناب کرنا چاہیے، بسااوقات یہ بڑے فساد کاذریعہ بن جاتاہے۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار (ص: 177):

"(هو) عند الفقهاء (عقد يفيد ملك المتعة) أي حل استمتاع الرجل من امرأة لم يمنع من نكاحها مانع شرعي."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206201004
تاریخ01-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں