بیوی کو پہلی بار دیکھ کر پڑھی جانے والی دعا
سوال
پہلی بار بیوی کو دیکھ کر کون سی دعا پڑھی جائے؟
جواب
شوہر جب شبِ زفاف میں بیوی کے پاس داخل ہو تو دو رکعت نفل ادا کرے اور پھر اس کے بعد اللہ سےیہ دعا مانگے:
’’اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لِي فِي أَهْلِي، وَبَارِكْ لَهُمْ فِيَّ، اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِي مِنْهُمْ وَارْزُقْهُمْ مِنِّي، اَللّٰهُمَّ اجْمَعَ بَيْنَنَا مَا جَمَعْتَ إِلَى خَيْرٍ، وَفَرِّقْ بَيْنَنَا إِذَا فَرَّقْتَ إِلَى خَيْرٍ.‘‘
(المعجم الکبیر للطبرانی ،8/126-المعجم الأوسط -4 / 217،ط:دارالحرمین القاھرۃ-مصنف عبد الرزاق - (6 / 191،ط:المکتب الاسلامی بیروت)
نیز درج ذیل دعا پڑھ کر بیوی کی پیشانی کے بال پکڑ کر برکت کی دعا کرے:
"اَللّٰهُمَّ إِنّيْ أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَ خَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَ أَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ هَا وَ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ".
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

