بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا یہ حدیث ہے: نماز مومن کی معراج ہے؟

سوال

نماز مومن کی معراج  ہے، یہ حدیث ہے یا نہیں؟ کہنا چا ہیے یا نہیں؟

جواب

صحیح بات یہ ہے کہ  یہ حدیث نہیں ہے، بلکہ کسی بزرگ کا قول ہے؛  لہذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کیے بغیر یہ جملہ استعمال کیا جا سکتا ہے کہ نماز مومن کی معراج ہے؛ اس لیے کہ نماز انسان کو اللہ تعالیٰ سے ملانے کا ذریعہ ہے۔

الیواقیت الغالیۃ میں ہے:

"((الصلاۃ معراج المؤمن)) اشتهر علی ألسنة العوامّ أنّه حدیث مرفوع، و قد أوغلت في طلبه في مظانّه فلم أعرفه ولم أعثر له علی سند، و الظاهر أنّه من کلام بعض السلف." (2/62،66)

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (2/ 624):

"و لذا قيل: الصلاة معراج المؤمن."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206200991
تاریخ01-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں