بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے تہ خانے سے امام کی اقتدا کرنا

سوال

مسجد کی بالائی منزل پر نماز باجماعت ادا کی جاتی ہے،  جگہ پر ہونے پر نیچے تہ خانے میں اقتدا  کا کیا حکم ہے ؟

جواب

جس زمین پر مسجدِ شرعی بنائی جائے، اس جگہ کی سطح ِ زمین او ر اس کے نیچے سب کا سب مسجدِ شرعی کے حکم میں ہوتا ہے، پس صورتِ مسئولہ میں جو کیفیت سائل نے بتلائی ہے،مسجد کے تہ خانے سے اقتدا  کرنے والے کی اقتدا  درست ہے بشرطیکہ مقتدی کو امام کی حالت کا علم ہو کہ کون سے رکن میں ہے؛ تاکہ اقتدا کر سکے۔

یہ جواب اس صورت میں ہے جب کہ "بالائی منزل" سے سائل کی مراد  زمینی منزل ہو جو کہ تہ خانہ کے اوپر ہوتی ہے اور  اگر سائل کی مراد یہ ہے کہ زمینی حصے سے اوپر بالائی مسجد پر جماعت ہوتی ہے تو اس صورت میں اقتدا تو درست ہے،  البتہ بلا عذرِ شرعی  زمینی منزل چھوڑ کر مسجد کے بالائی حصے پر جماعت کرانا مکروہ ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 587):

" أقول: حاصل كلام الدرر أن اختلاف المكان مانع مطلقًا، وأما إذا اتحد، فإن حصل اشتباه منع وإلا فلا، وما نقله عن قاضي خان صريح في ذلك."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206200975
تاریخ01-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں