مدرسہ کا چندہ کسی اور غریب پر خرچ کرنا
سوال
جو زکات کی رقم مدارس کے طلبہ کے نام پر لی جاتی ہے، اسے طلبہ کے علاوہ غریبوں کو دینا کیسا ہے ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں چندہ دینے والے نے چوں کہ مدرسہ کے طلبہ کے لیے چندہ دیا ہے؛ لہذا ان پیسوں کو کسی اور جگہ لگانا مثلاً دوسرے فقراء پر لگانا، جائز نہیں ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4 / 433):
"شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144206200968
تاریخ31-01-2021

