مرحوم نے مہر ادا نہیں کیا تو وراثت کی تقسیم سے پہلے اس کی بیوی کو مہر ادا کیا جائے گا
سوال
ایک شخص کی دو بیویاں ہیں۔ اس کی موت کے بعد ایک بیوی کے حق مہر کے ثبوت ہیں اور دوسری کے نہیں تو دوسری کو حق مہر ملے گا یا نہیں ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں جس کو حقِ مہر ملنے کے ثبوت نہ ہوں اور اس کا دعوی بھی یہ ہو کہ اسے حق مہر نہیں ملا تو مرحوم کے ترکہ کی تقسیم سے پہلے اس بیوی کا مہر ادا کیا جائے گا۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 760):
"(ثم) تقدم (ديونه التي لها مطالب من جهة العباد) ."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

