بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ڈیجیٹل کرنسی کا حکم

سوال

 آج کل جو آن لائن کاروبار  لوگ کر رہے  ہیں  (Crypto Currency, Bitcoin) کے ذریعے،  یعنی جو ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر مانے جاتے ہیں،  جس  میں لوگ اپنے پیسے  سے ڈیجیٹل کرنسی خریدتے ہیں اور  پھر  اس کو  ایک دوسرے پر وقتاً فوقتاً  قیمت  کی اونچ  نیچ کے  ساتھ بیچ دیتے ہیں۔ ڈیجیٹل کرنسی جو کہ ایک فرضی نام جیسا ہے،  یعنی صرف ہندسے ہیں جو سکرین پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ تو کیا اس کا کاروبار شریعت کے رو سے جائز ہے یا نہیں؟

جواب

ڈیجیٹل کرنسی   کامعاملہ مشکوک ہے، اورپاکستان میں اسے قانونی کرنسی کی حیثیت بھی حاصل نہیں ہے، اس لیے اس کی خریدوفروخت  نیز  اس کے ذریعہ کاروبار کی کسی بھی شکل سے اجتناب کیا جائے۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتوی ملاحظہ فرمائیں:

ڈیجیٹل کرنسی اور ون کوائن (Onecoin) کمپنی کا کاروبار!

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206200950
تاریخ31-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں