پاک قطر تکافل کا حکم
سوال
پاک قطر تکافل کا کیا حکم ہے؟
جواب
کسی بھی قسم کی بیمہ (انشورنس) پالیسی سود اور قمار (جوا) کا مرکب ومجموعہ ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، اور مروجہ انشورنس کے متبادل کے طور پر بعض ادارے ”تکافل“ کے عنوان سے جو نظام چلارہے ہیں ، اس نظام سے متعلق ہمارے ادارے اور دیگر بہت سے مقتدر مفتیانِ کرام کی رائے عدمِ جواز کی ہے، لہذا "پاک قطر فیملی تکافل" اور موجودہ دور میں اس جیسی جتنی دیگر پالیسیاں ہیں، ان کی پالیسی لینے اور اس میں رقم جمع کرانے اجتناب کرنا لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

