بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دوسری بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے پر رقم کی کٹوٹی

سوال

میرا ایم سی بی کا اکاونٹ ہے تو میں ایم سی بی کے اے ٹی ایم کے بجائے کسی اور بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلواتا ہوں وہ 18 روپے ٹیکس کاٹتے ہیں جبکہ ایم سی بی کا اے ٹی ایم بھی ہے،  کبھی کھلا ہوتا ہے،  کبھی بند ہوتا ہے،  کبھی کام نہیں کرتا ، کیا یہ 18 روپے سود میں آتے ہیں ؟ اور اس صورت میں کیا رائے ہے کہ ایم سی بی کا بینک نہ ہو اور ہو تو کام نہیں کرتا تو کسی اور بینک کا اے ٹی ایم استعمال کر سکتے ہیں ؟

جواب

صورت مسئولہ میں ایم سی بی بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر کے کسی اور بینک کے اے ٹی ایم  سے پیسے نکلوانے پر  اس بینک کا   18 روپے چارج کرنا ، یہ  اس سہولت فراہم کرنے کے  ” سروس چارجز“   ہیں، اس لیے یہ جائز ہے، اور ان سے یہ سہولت لینا بھی جائز ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206200868
تاریخ30-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں