بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کھانے کے بعد چالیس قدم چلنا

سوال

کھانے کے بعد چالیس قدم چلنا کیا حدیث سے ثابت ہے؟

جواب

کسی حدیث نبوی ﷺ میں اس  بات کی صراحت نہیں مل سکی۔

البتہ بعض علماء نے بزرگوں  کی نصیحتوں میں یہ بات نقل کی ہے، حوالے کی عبارت اس طرح ہے:

”و لما احتضر الحارث اجتمع إلیه الناس، فقالوا مرنا بأمر ننتهي إلیه من بعدك، فقال: لاتزوّجوا النساء إلا شابّة ... وإذا تغدى أحدكم فلینم علی إثر غدائه، وإذا تعشّی فلیمش أربعین خطوةً.‘‘

(زاد المعاد: ۲/۲۳۸، ط: شرکة القدس للنشر والتوزیع)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206200840
تاریخ29-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں