گانا بجانے والے ضرورت مندوں کو صدقہ وخیرات دینا
سوال
کیا گانا بجانے والوں کو صدقہ و خیرات دیا جا سکتا ہے، جب کہ ان کے موجودہ حالات بہت خراب ہیں ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ ضرورت مند لوگوں کی صدقہ وخیرات کے ذریعہ مدد کرنا جائز ہے۔
نیز جس طرح ان کی جسمانی اور ظاہری ضرورت کے لیے ان کی مدد کی جائے، اسی طرح ان کی روحانی اور باطنی اصلاح کے لیے بھی کوشش کرنی چاہیے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144206200835
تاریخ29-01-2021

