انابیہ نام کا معنی
سوال
انابیہ کے معنی کیا ہیں؟
جواب
”انابیہ“ ”اَناب“ (ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ )سے اسم منسوب موٴنث ہے، جس کے معنی ہیں مشک، یا مشک کی مانند ایک خاص قسم کی خوشبو۔ لڑکی کا یہ نام رکھنا درست ہے۔
''المعجم الوسیط'' میں ہے:
"الأناب: المسک أو عطر یشبهه."
(ص۲۸،الأنب، ط: دیوبند، وکذا فی القاموس الوحید،ص: ۱۳۷، ط: دار اشاعت)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144206200829
تاریخ29-01-2021

