قسطوں پر کام کرنے کا حکم
سوال
میں قسطوں پر کام کرتا ہوں، کیا قسطوں پر کام کرنا جائز ہے یا ناجائز ہے؟
جواب
قسطوں پر خرید وفروخت میں درج ذیل شرائط کا لحاظ اور رعایت کرنا ضروری ہے:
معاملہ متعین ہو کہ نقد کا معاملہ کیا جارہا ہے یا ادھار، عقد کے وقت مجموعی قیمت مقرر ہو، قسط کی رقم متعین ہو، مدت متعین ہو، اور ایک شرط یہ بھی ہے کہ کسی قسط کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں اس میں اضافہ (جرمانہ) وصول نہ کیا جائے، اور جلد ادائیگی کی صورت میں قیمت کی کمی عقد میں مشروط نہ ہو۔ اگر بوقتِ عقد یہ شرط ہوگی تو پورا معاملہ ہی فاسد ہوجائے گا۔
ان شرائط کی رعایت کے ساتھ قسطوں پر خریدوفروخت کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

