ایک بھائی اور 4 بہنوں میں وراثت کی تقسیم
سوال
ایک شخص فوت ہوا، اس کے ورثاء میں 4 بہنیں اور ایک بھائی ہیں، ان میں ترکہ کیسے تقسیم کیا جائے گا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مرحوم کی میراث کی تقسیم کا شرعی طریقہ یہ ہے کہ مرحوم کے حقوقِ متقدمہ یعنی تجہیز و تکفین کا خرچہ نکالنے کے بعد ، اگر مرحوم کے ذمہ کوئی قرض ہو اسے ادا کرنے کے بعد ،اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسے ایک تہائی ترکہ میں سے نافذ کرنے کے بعد، باقی کل ترکہ کو6 حصوں میں تقسیم کرکے 2 حصے بھائی کو اور ایک ایک حصہ بہن کو ملے گا۔
یعنی فیصد کے اعتبار سے 33.33% بھائی کو اور 16.66% ہر بہن کو ملے گا۔ فقط واللہ اعلم
نوٹ : یہ تقسیم اس صورت میں ہے جب مذکورہ شخص کے انتقال کے وقت اس کے والدین، اس کی بیوہ یا بچوں میں سے کوئی نہ ہو۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

