دکان میں ناخن کاٹنا منحوس نہیں ہے
سوال
مشہور ہے کہ دکان میں ناخن کاٹنا باعثِ نحوست ہوتا ہے ، اس حوالہ سے رہنمائی فرمائیں!
جواب
دکان میں ناخن کاٹنے کے متعلق یہ کہنا کہ یہ منحوس ہے، اس بات کی شریعت میں کوئی اصل نہیں۔نیز واضح ہو کہ اسلام میں نیک فالی لینے کی تعلیم ہے اور کسی چیز کو بذاتِ خود منحوس سمجھنا یا اس سے بدفالی لینا، اس کی ممانعت ہے۔
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (7 / 2901):
"أن الحكيم الترمذي، والبغوي، رويا عن بريدة: «أنه صلى الله عليه وسلم كان لايتطير، ولكن يتفاءل» . وتقدم أنه كان «يتفاءل ولا يتطير، وكان يحب الاسم الحسن»."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

