میزان بینک میں سیونگ اکاونٹ
سوال
میزان بینک میں سیونگ اکاونٹ سے جو نفع آتا ہے وہ جائز ہے ؟ اصل رقم محفوظ ہوجاتی ہے جب کہ نفع متعین نہیں ہوتا!
جواب
’’میزان بینک‘‘ سمیت مروجہ اسلامی بینکوں میں سے کسی بھی بینک میں سیونگ اکاؤ نٹ کھلوانا اور اس سے منافع حاصل کرنا جائز نہیں؛ کیوں کہ مروجہ اسلامی بینکوں کے معاملات پوری طرح شریعت کے موافق نہیں ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144206200711
تاریخ27-01-2021

