سڑکوں پر بریکر بنانا
سوال
سڑکوں یا عام راستوں میں بریکر بنانا چاہیے؟ حکومت نے بنائےہوں یا عام لوگوں نے اس کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟
جواب
سڑکوں پر بریکر بنانا ایک انتظامی مسئلہ ہے، جس کا تعلق مفاد عامہ سے ہے، اس لیے مفاد عامہ کے لیے سرکار کے اس طرح کے اقدامات جائز ہیں، اورعوام کے لیے جہاں حکومت کی طرف سے ممانعت ہو وہاں بریکر بنانا درست نہیں ہے، اور جہاں ممانعت نہ ہو وہاں مباح ہے بشرط یہ ہے کہ اس سے کسی کو نقصان نہ پہنچے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144206200694
تاریخ27-01-2021

