بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اولاد کے حصول کے لیے وظیفہ

سوال

اولاد کے  حصول کے  لیے کوئی دعا یا وظیفہ بتادیں!

جواب

ظاہری اسباب اختیار کرنے کے  ساتھ  صدق دل سے اللہ کے حضور اپنی  بے  چارگی کو بیان کر کے خوب  خوب  دعائیں مانگیں اور  استغفار اور صدقہ کی کثرت کریں، نیز   ہر نماز کے بعد میاں بیوی دونوں سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں، اللہ کی ذات سے قوی امید ہے کہ وہ ان کو اولاد کی نعمت عطا کردے گا:

﴿ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وّأََنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ﴾ 

نیز بزرگوں سے یہ بھی منقول ہے کہ  میاں بیوی ہم بستری سے پہلے سورۃ النجم کی آیات: پینتالیس، چھیالیس اور سینتالیس پڑھ لیا کریں۔ وہ یہ ہیں :

﴿ وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى (45) مِنْ نُطْفَةٍ إِذَا تُمْنَى (46) وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَى (47) ﴾ [النجم: 45 - 48]

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206200627
تاریخ25-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں