بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ڈیجیٹل کرنسی کا حکم

سوال

کرپٹو کرنسی  جو کہ ڈیجیٹل کرنسی ہے، binance  ایک  ایپ  ہے، ہم اس میں خرید  و  فروخت کرتے ہیں، مثلًا  ایک  ایک  کوائن  ایک  روپے کا خریدا جب وہ دس روپے کا ہو جاتا ہے تو ہم بیچ دیتے ہیں، اور کبھی  پانچ  روپے کا  خریدا تو وہ جب تین روپے کا ہو جائے تو نقصان ہو  جاتا ہے۔ کیا یہ کاروبار جائز ہے؟

جواب

’’ڈیجیٹل  کرنسی ‘‘ کامعاملہ مشکوک ہے،  اور پاکستان  میں اسے  قانونی کرنسی  کی  حیثیت  بھی  حاصل  نہیں  ہے، اس لیے  اس کی  خرید و فروخت  اور  اس میں سرمایہ کاری کی کسی بھی صورت   نیز  اس کے ذریعہ کاروبار کی کسی بھی شکل سے اجتناب کیا جائے۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتوی ملاحظہ فرمائیں:

ڈیجیٹل کرنسی اور ون کوائن (Onecoin) کمپنی کا کاروبار!

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206200619
تاریخ25-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں