جنازہ کی نماز جہرًا پڑھنا
سوال
کیاجہراً جنازہ پڑھنا جائزہے؟
جواب
جنازہ کی نماز میں تکبیرات کے علاوہ ثناء، درود شریف اور دعا آہستہ آواز سے پڑھنا سنت ہے، اور بلند آواز سے پڑھنا سنت کے خلاف ہے، اگرچہ نماز ادا ہوجائے گی، دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 213):
"(ويسلم) بلا دعاء (بعد الرابعة) تسليمتين ناويا الميت مع القوم، ويسر الكل إلا التكبير زيلعي وغيره، لكن في البدائع العمل في زماننا على الجهر بالتسليم. وفي جواهر الفتاوى: يجهر بواحدة."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

