بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

’’یاک‘‘ کی قربانی اور گوشت کا حکم

سوال

یاک کی قربانی اور گوشت حلال ہے؟

جواب

’’یاک‘‘ گائے یا بھینس کی نسل کا ایک جانور ہے، اس کا گوشت کھانا تو مطلقًا حلال ہے، البتہ   قربانی کے اعتبار سے حکم میں تفصیل ہے  کہ یاک کی دو قسمیں ہیں:

1) پالتو یاک  2) وحشی یاک۔

اور قربانی جائز ہونے کے  لیے ضروری ہے کہ  جانور پالتو ہو، لہٰذا پالتو یاک کی قربانی کی جائے؛ کیوں کہ وحشی یاک کی قربانی جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206200520
تاریخ23-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں