بہن سے زنا کا حکم
سوال
کسی بندے نے بہن کے ساتھ زنا کیا ، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب
زنا کرنا سخت ترین گناہ اور حرام ہے، پھر بہن (جس کے ساتھ نکاح کو اللہ نے ہمیشہ کے لیے حرام کیا ہے) سے زنا کرنا یہ اور سخت ترین گناہ ہے، اسلامی حکومت میں ایسے شخص کو قتل کرنے کی سزا ہے۔اس بڑے گناہ کے مرتکب بہن بھائیوں کو صدقِ دل سے توبہ کرنی چاہیے، اور آئندہ دونوں خلوت میں ساتھ نہ رہیں۔ فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144206200499
تاریخ23-01-2021

