بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ارشان نام کا معنی اور یہ نام رکھنا

سوال

"ارشان"  نام کے معنی بتائیں،  اور میں اپنے بچے کا "ارشان"  نام رکھ سکتا ہوں؟

جواب

"ارشان"  کو  اگر  "را"  کے سکون کےساتھ پڑھا جائے تو  اس کا معنی ہوگا:  آنسو یا خون کا ٹپکنا۔ (حسن اللغات فارسی،ص:432،ط:اورینٹل بک سوسائٹی گنپت روڈ لاہور)

اور اگر را  پر کسرہ  (زیر) پڑھا جائے تو اس کا معنی ہوگا بہت زیادہ  سمجھ دار۔ اور  یہ نام  اردشیر دوم کے بیٹے کانام تھا جو کہ ایرانی بادشاہوں میں سے ایک بادشاہ  تھا۔ (لغات فارسی،ص:32،ط:دار عمر فاروق حضرو)

بصورتِ  مسئولہ مذکورہ نام را کے سکون کےساتھ نامناسب معنی کی وجہ سے نہ رکھاجائے۔ فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206200485
تاریخ23-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں