مسلم فنڈ میں سونا گروی رکھ کر قرض لینا
سوال
مسلم فنڈ میں سونا گروی رکھ کرپیسہ استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
اگر مسلم فنڈ سے غیر سودی قرضہ دیا جاتا ہے تو سونا گروی رکھواکر قرضہ لینا جائز ہے ۔
فتاوی شامی میں ہے:
’’اَلرَهنُ هو حَبسُ شيءٍ مالیٍ بِحَقٍ یُمکِنُ اِستِیفائُه مِنه کَالْدَّینِ“ . (درمختار ج۵/ ص۳۰۷)
فتاوی شامی میں ہے :
"وفي الأشباه: كل قرض جر نفعًا حرام، فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن".(5/ 166ط:ایچ ایم سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144206200447
تاریخ22-01-2021

