زکاۃ کے پیسوں سے مدرسہ کے طلبہ کو کتابیں خرید کر دینا
سوال
کیا زکات کے پیسوں سے مدرسے کے طالب علم کے لیے کوئی دینی کتاب خرید سکتے ہیں؟
جواب
مستحقِ زکاۃ طلبہ کو زکات کے پیسوں سے کتابیں خرید کر مالکانہ حقوق کے ساتھ دینے سے زکات ادا ہوجائے گی۔
"إذا کان یعول یتیماً و یجعل ما یکسوہ و یطعمه من الزکاة ماله ففي الکسوۃ لا شكّ في الجواز لوجود الرکن و هو التملیك، و أمّا الطعام فما یدفعه إلیه بیدہ یجوز إیضاً لما قلنا بخلاف ما یأ کله بلا دفعٍ إلیه."
(رد المحتار: ۱۷۲/۳ زکریا)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

