میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنا
سوال
میں نے میزان بینک میں اکاؤنٹ اوپن کروایا ہے، جو کہ میرے اور بیٹے کے نام سے ہے ،بیٹے کی عمر کم ہونے کی صورت میں الگ سے کرنٹ اکاؤنٹ اوپن نہیں ہورہا تھا ، اس لیے سیونگ اکاؤنٹ اوپن کیا ہے ،کیا یہ درست ہے یا اسے بند کردوں؟
جواب
میزان بینک سمیت کسی بھی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلونا جائز نہیں ہے، اور سیونگ اکاؤنٹ میں رقم رکھوانے پر بینک کی طرف سے جو منافع ملتا ہے وہ سود ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے؛ لہٰذا بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانے کی ہی اجازت نہیں ہے،اگر چہ وہ سود وصول نہ کیا جائے۔
صورتِ مسئولہ میں سائل کو چاہیے کہ سیونگ اکاؤنٹ کو بند کروادے اورمجبوری کے وقت اپنے نام پر یا جس کے نام پر چاہے کرنٹ اکاؤنٹ ہی کھلوالے ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

