ہوا خارج ہونے پر استنجا لازم نہیں
سوال
کیا وضو سے پہلےاستنجا کرنا ضروری ہے؟ جب کہ کوئی حاجت نہ ہو ،محض اس وہم سے کہ ہوا خارج ہوگئی ہو، کیوں کہ بعض لوگوں سے سنا ہے کہ ہوا خارج ہونے پر بھی استنجا کرنا پڑتا ہے۔
جواب
شرم گاہ سے کسی ظاہری نجاست کے نکلنے کے بعد استنجا کرنا لازمی ہوتاہے، صرف ہوا خارج ہونےسے استنجالازم نہیں ہوتا،البتہ ہو اخارج ہونے سے وضو ٹوٹ جاتاہے، چاہے آواز آئے یا نہ آئے، لہذا ہوا خارج ہونے کے بعد استنجا لازم نہیں، صرف وضو کرنا کافی ہے۔
فتاوی شامی میں ہے :
"فصل: الاستنجاء: إزالة نجس عن سبيل فلايسنّ من ريح وحصاة ونوم وفصد". (1/335)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

