بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جس موبائل میں قرآن ایپ ہو اس کے گرنے سے گناہ کا حکم

سوال

موبائل میں قرآن ہو اور موبائل گر جائے تو کیا حکم ہے؟واضح رہے کہ قرآن کا ایپ اس وقت بند تھی  جب موبائل گر گیا۔

جواب

بصورتِ مسئولہ جب موبائل میں قرآن ایپلی کیشن بند ہے تو اس موبائل سے   قرآن کے اَحکام وآداب  (مثلاً طہارت، اور دیگر آدابِ قرآنی)  متعلق نہیں ہوں گے، لہذا موبائل گرنے کی وجہ سے  گناہ نہیں ہوگا۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206200331
تاریخ20-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں