کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانا کیسا ہے؟
سوال
حبیب بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانا کیسا ہے؟
جواب
اگراکاؤنٹ کھلوانے کی واقعی ضرورت ہوتوکسی بھی بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کی گنجائش ہے۔ اس سے بھی بہتر صورت یہ ہےکہ بینک کا لاکرخریدکر اپنی رقم وغیرہ محفوظ کرلی جائے ، کیوں کہ اس صورت میں بینک آپ کی رقم استعمال نہیں کرے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144206200316
تاریخ20-01-2021

