موقع محل کی مسنون دعاؤں کی کتابیں
سوال
موقع محل کی دعاؤں کی کتابوں کے بارے میں راہ نمائی فرمادیں!
جواب
موقع محل کی مسنون دعاؤں کے لیے اردو زبان میں درج ذیل کتابیں مفید ہیں:
1: مسنون دعائیں، مولانا عاشق الہی بلند شہریؒ(المتوفی:1999ء) کی کتاب ہے۔
2: حصنِ حصین مع اردو ترجمہ، مولانا محمد ادریس میرٹھیؒ (1989ء) کی ہے۔
3: پُرنور دعائیں، مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ کی کتاب ہے۔
عربی زبان میں درج ذیل کتب سے استفادہ کیا جاسکتا ہے:
1: الحزب الاعظم، ملّا علی قاریؒ (المتوفی:1014ھ) کی کتاب ہےجو سات منزل پر یومیہ منزل کے حساب سے مشتمل ہے، یہ مولانا بدر عالم میرٹھی صاحب رحمہ اللہ کے ترجمے کے ساتھ شائع ہوتی ہے۔
2: الاذکار، علامہ نوویؒ (المتوفی:676ھ) کی کتاب ہے۔
نیز اس کے علاوہ ہماری ویب سائٹ پر بھی موقع محل کی مسنون دعائیں موجود ہیں، جس کا لنک درج ذیل ہے:
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

