چنگیز خان نام رکھنا
سوال
"چنگیز خان" نام رکھنا ٹھیک ہے؟ اور اس کا معنیٰ کیا ہے؟
جواب
"چنگیز" ترکی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی "دلیر، بہادر، سردار" کے ہیں، لیکن چوں کہ "چنگیز خان" کے نام سے ایک ظالم جابر بادشاہ گزرا ہے، اس لیے یہ نام رکھنا درست نہیں۔ بچوں کا نام انبیاءِ کرام علیہم السلام کے ناموں میں سے یا صحابہ رضی اللہ عنہم کے بابرکت ناموں میں سے کسی نام پر رکھنا چاہیے، یا کم از کم اچھے معانی والے عربی نام رکھنے چاہییں۔ ہماری ویب سائٹ پر بھی ناموں والے سیکشن میں اچھے اسلای نام موجود ہیں اس سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

