مقتدی نے امام کو سورت فاتحہ بھولنے پر لقمہ دے دیا
سوال
اگر امام پہلی رکعت میں سورتِ فاتحہ بھول جائے اور مقتدی لقمہ دے کر یاد دلائے تو نماز میں کوئی فرق تو نہیں گا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں نماز درست ہو جائے گی، البتہ مقتدی کو لقمہ دینے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے، ایک آدھ مرتبہ میں بھی امام درست نہ کرسکے تو لقمہ دے سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144206200255
تاریخ19-01-2021

